29 جولائی 2012 - 19:30

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں آج فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام "فلسطین کانفرنس" منعقد ہوئی جس میں اس تنظیم کے پاکستانی رہنماؤں سمیت ایران اور حزب اللہ لبنان کے رہنماؤں نے شرکت کی ۔

ابنا: کانفرنس کی صدارت انچارج فلسطین انتفاضہ کانفرنس ایران ڈاکٹر حسین شیخ الاسلام نے کی اس موقع پر حزب اللہ لبنان کے رہنما و سربراہ قدس ایسوسی ایشن ڈاکٹر حیدر دتمار اور انچارج سیاسی امور ڈاکٹر احمد ملک مہمانان خصوصی تھے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے رہنماوں کا کہنا تھا کہ آزادی فلسطین اور آزادی بیت المقدس میں انسانیت کی آزادی میں مضمر ہے ، حضرت امام خمینی (رہ) نے سب سے پہلے قبلہ اول کی آزادی کےلئے آواز بلند کی جو آج دنیا کے کونے کونے میں گونج رہی ہے ،آزادی فلسطین میں آل سعود کی حکومت سب سے بڑی رکاوٹ ہے جس دن آل سعود کی حکومت ختم ہوئی فلسطین اسی دن آزاد ہوجائے گا۔

اس کانفرنس میں حماس اور اسلامی جہاد کے رہنماؤں کی شرکت بھی متوقع تھی جنہیں پاکستان کی حکومت نے پاکستان آنے کے ویزے جاری نہیں کئے فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے ترجمان نے فلسطینی رہنماؤں کو ویزے نہ دینے پر حکومت پاکستان پر شدید تنقید کی ہے -

.......

/169